ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اخلاقی اقدار کو قائم رکھنے کیلئے عہدہ چھوڑ دیا

اخلاقی اقدار کو قائم رکھنے کیلئے عہدہ چھوڑ دیا

Sat, 04 Jun 2016 21:07:40  SO Admin   S.O. News Service

پارٹی مضبوطی سے میرے ساتھ کھڑی ہے:ایکناتھ کھڑسے
ممبئی4جون(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے مشکلوں میں گھرے آمدنی وزیر ایکناتھ کھڑسے نے آج کہا کہ انہوں نے بی جے پی میں اخلاقی اقدار کوقائم رکھنے کے لئے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پارٹی ان کے خلاف لگائے گئے ’’بے بنیاد‘‘الزامات کو لے کر ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔کھڑسے نے اپنا استعفیٰ سونپنے کے لئے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملنے کے فوراََ بعدریاستی بی جے پی دفترمیں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں گزشتہ 40سالوں سے سیاست اور پارٹی میں کام کر رہا ہوں، لیکن اس سے پہلے کبھی اس طرح کے میڈیا ٹرائل کا تجربہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف بے مثال میڈیاٹرائل چلایاگیا۔میں نے فڑنویس سے مطالبہ کیاہے کہ الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی میرے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے اور کل بھی وہ میرے پیچھے کھڑی رہے گی۔پارٹی نے ہمیشہ اخلاقی اقدارپر عمل کیاہے۔بی جے پی کی رائے ہے کہ الزام لگنے کی صورت میں شخص کو عہدے پرنہیں رہنا چاہئے۔


Share: